ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی کی آلودگی پر ہرش وردھن کا بیان، ماحول بہتر ہوا ہے الزام لگانا بند کریں کجریوال 

دہلی کی آلودگی پر ہرش وردھن کا بیان، ماحول بہتر ہوا ہے الزام لگانا بند کریں کجریوال 

Mon, 13 Nov 2017 23:54:20    S.O. News Service

نئی دہلی،13نومبر(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) دہلی میں فضائی آلودگی کو مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ پہلے سے حالات بہتر ہوئے ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کا ڈیٹا دیکھا ہے ایئر کوالٹی بہتر ہوئی ہے. پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 کے لیول مسلسل نیچے کی طرف جا رہا ہے دو دنوں میں ہوا کا ڈائریکشن ٹھیک ہوگا اور 14۔15 کو بارش ہونے کا امکان ہے۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کوکہا ہے کہ دہلی کا ماحول بہتر ہوا ہے اور کچھ دنوں میں اور اچھا ہوگا لہذا وہ الزام لگانا بند کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنا بنیادی کام کریں اس طرح پانی سے چھڑکاو کریں۔ ہم تو مسلسل مانیٹر کر رہے ہے اور دو ماہ میں چار میٹنگ ہوئی ہے جس میں چیف سکریٹری بھی شامل ہوئے تھے. انہوں نے بتایا کہ ہم نے 42 ٹیم لگا رکھی ہے ؛لہذا عام آدمی پارٹی زمینی سطح پر کام کرے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر سے مصنوعی بارش کی جائے گی مگر ہم نے کہا تھا کہ پہلے آپ پانی سے چھڑکاؤ کرالیں تاکہ اس سلسلے میں مزید اخراجات برداشت نہ کرنا پڑ ے ۔ انہوں نے کہا کہ صاف سانس لینا بنیادی حق ہے گزشتہ تین سال میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔ ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں، انڈسٹری کو مانیٹر کرتے ہیں اور پرالی جلائے جانے کی سلسلے میں ہم ریاستی سرکار اور حکام سے بات چیت کرتے ہیں ۔


Share: